وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینٹر شبلی فراز کی زیر صدارت پاکستان میں ویکسین بنانے سے متعلق اجلاس

41

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینٹر شبلی فراز کی زیر صدارت پاکستان میں ویکسین بنانے سے متعلق اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ متعلقہ حکام اور ماہرین سے کہا ہے کہ وہ ایسی ویکسین بنائیں جو مقامی استعمال کے ساتھ ساتھ برآمد کے لئے بھی میسر ہو۔ سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس قابل لوگ اور کمپنیاں ہیں تاہم جذبے اور سپورٹ کی ضرورت ہے،

کورونا کے خلاف ملک میں ایس او پیز کی کامیابی اور حکومت کی حکمت عملی پوری دنیا کے لیے مثال ہے، ہمیں مسقبل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر تعاون کے لیے تیار ہے، ویکسین کی ڈیویلپمنٹ کے لیے کامسٹیک کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف وزارتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرکے ون ونڈو کمیٹی کے ذریعے سفارشات وزیراعظم کو پیش کریں گے، کامسٹیک تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کے لیے راہنمائی کا کردار ادا کرے۔