وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز سے ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات

95

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز سے ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلامپ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں ڈیری سیکٹر کے کردار اور ملک کے لئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہالینڈ کے سفیر نے ڈیری اور لائیو سٹاک کے شعبے میں ہالینڈ کے وسیع تجربے کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ ڈیڑھ سو سال کے اس تجربے کو پاکستان ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے وسیع ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہین شوماکر (سی ای او رائل فریز لینڈ کیمپینا)، روئل وان نیربوس (صدر فریز لینڈ کیمپینا) اور علی احمد خان (ایم ڈی فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ) بھی اس موقعے پر موجود تھے۔