اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2021ءکسی خفیہ یا پوشیدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا ،پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی

پاکستان 2025 تک 9.1 ارب ڈالر کی ای کامرس مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لے گا، معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2021ءکسی خفیہ یا پوشیدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا اور ہر کوئی بخوبی جانتا تھا کہ حکومت جمعہ کے روز اسے پیش کرنے جا رہی ہے۔

اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اتفاق رائے کے ذریعے یہ بل ایوان میں پیش کیا تھا اسلئے اپوزیشن جماعتوں کو اسٹیٹ بینک بل کے معاملے پر منفی پروپیگنڈا کرنے اور شکوک و شبہات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بل کی کارروائی بہت واضح ہے، جب اپوزیشن کا ایک رکن ایوان سے چلا گیا تو حکومت کو ایک ووٹ کی برتری حاصل ہوئی اور اسطرح وہ بل پاس کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی کی جو غیرجمہوری اور ناقابل قبول ہے۔