وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری اور روس کے وزیر سائنس و ہائر ایجوکیشن میخائیل کوتیوکوف کے مابین ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور روس نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق جمعرات کو ماسکو میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری اور روس کے وزیر سائنس و ہائر ایجوکیشن میخائیل کوتیوکوف کے مابین ملاقات کے دوران پا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان روس …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور روس نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق جمعرات کو ماسکو میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری اور روس کے وزیر سائنس و ہائر ایجوکیشن میخائیل کوتیوکوف کے مابین ملاقات کے دوران پا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان روس کے تعاون سے جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی پارک قائم کریگا۔ فریقین سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان عملی تعاون کی غرض سے اعلی سطح کا کمیشن تشکیل دیا جائیگا۔ فواد چوہدری نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور روس کیساتھ جوائنٹ ونچر کے طور پر ہائی ٹیک یونیورسٹی قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے بائیوٹیکنالوجی میں شرکت کی غرض سے روسی کمپنیوں کو بھی دعوت دی۔ روسی وزیر نے ریسرچ انسٹی ٹیوشنز کی سطح بالخصوص ہائی ٹیک ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔