پنڈ دادنخان ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہلم کو تیسری مرتبہ وزیراعظم عمران خان کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے ‘ اس علاقہ کے عوام نے جو مان 2018ءکے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو دیا آج وزیراعظم عمران خان ان کے مان کو عزت دینے آئے ہیں جس پر ان کا بھرپور خیر مقدم کرتے …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا جلال پور کینال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
پنڈ دادنخان ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہلم کو تیسری مرتبہ وزیراعظم عمران خان کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے ‘ اس علاقہ کے عوام نے جو مان 2018ءکے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو دیا آج وزیراعظم عمران خان ان کے مان کو عزت دینے آئے ہیں جس پر ان کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں‘ ماضی میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ضلع جہلم اور بلخصوص کھیوڑہ جہاں سے پورے ملک کو نمک ملتا ہے کو ترقی سے محروم رکھا گیا ‘ آج وزیراعظم عمران خان یہاں کے عوام سے وفا کرنے آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈدادنخان میں جلال پور کینال کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور وزیراعظم عمران خان ‘ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے اعزاز میں خطبہ استقبالیہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلال پور کینال ایک فقید المثال منصوبہ ہے جس سے خطے میں خوشحالی آئے گی اورپینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ کے لوگ مختلف انداز میں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں اور سب سے بڑی خدمت لہو کا خراج دیکر یہاں کے جوان اس دھرتی کے دفاع کے لئے قربانیاں دیکر کر رہے ہیں جس کی بدولت پاکستان میں امن ہے اور پوری دنیا میں نیک نامی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر یہاں کے ایک اور سپوت نے جام شہادت نوش کیاجسے ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس خطے کو نظر انداز کیا گیا، ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح لاہور، کراچی اور تونسہ اس ملک کے علاقے ہیں اسی طرح جہلم، پنڈدادنخان بھی ملک کا اہم خطہ ہیں، اسے اس کا جائز حق دیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہلم بائیو ٹیکنالوجی پاک قائم کیا جائے اور اس علاقے کیلئے گیس کی منظوری دی جائے۔ وزیر آباد سے جی ٹی روڈ کو موٹروے کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے۔ ضلع جہلم کو فیوچر سٹی وژن میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے سرد موسم کے باوجود وزیراعظم کی یہاں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر ا راکین پارلیمنٹ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کا استبقال کیا۔







