وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاست میں امکانات ختم نہیں ہوتے، مذاکرات کسی بھی وقت اور کسی طرح کے حالات میں بھی ہو سکتے ہیں، مردم شماری کا اعلان عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان کے بیان کو اپوزیشن نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاست میں امکانات ختم نہیں ہوتے، مذاکرات کسی بھی وقت اور کسی طرح کے حالات میں بھی ہو سکتے ہیں، مردم شماری کا اعلان عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان کے بیان کو اپوزیشن نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا معاملہ ایک سیاسی معاملہ ہے، ایم کیو ایم کو مردم شماری کے حوالے سے تحفظات تھے، مردم شماری کا اعلان عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں ہوا ہے، مردم شماری کے طریقہ کار کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں حالات جتنے بھی خراب ہوں، امکانات کبھی بھی ختم نہیں ہوتے، سیاستدانوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ معاملات کے حل کے لئے جہتیں تلاش کریں اور بہتری کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کا جو مقام ہونا چاہیے اس کے لئے بہت اہم ہے کہ ہم اصلاحات کو لے کر بڑے فیصلے کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کو اپوزیشن نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، وزیراعظم عمران خان نے اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے امریکہ کی مثال دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی کی شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کو ایسے نہیں لیا جا سکتا، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مریم نواز یا بلاول بھٹو اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔