وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا ایوان بالا میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی (بجلی ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چشمہ ژوب پاور ٹرانسمیشن لائن کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا‘ پہلے مرحلے میں چشمہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ٹرانسمیشن لائن مارچ 2018ءمیں مکمل ہو جائے گی‘ بلوچستان کے 10 ہزار ٹیوب ویلوں کو اسی سال شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ منگل کو …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی (بجلی ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چشمہ ژوب پاور ٹرانسمیشن لائن کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا‘ پہلے مرحلے میں چشمہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ٹرانسمیشن لائن مارچ 2018ءمیں مکمل ہو جائے گی‘ بلوچستان کے 10 ہزار ٹیوب ویلوں کو اسی سال شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر عثمان کاکڑ کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ مذاکرات ہو چکے ہیں۔ اس کے لئے قرضہ جلد مل جائے گا اور یہ منصوبہ دو سے تین سال میں مکمل ہوگا جبکہ چشمہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک منصوبہ مارچ 2018ءمیں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 33 ہزار ٹیوب ویل بجلی پر چل رہے ہیں جنہیں کیسکو بجلی فراہم کرتا ہے اور ٹیوب ویلوں کو سبسڈی دی جاتی ہے لیکن اب ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ٹیوب ویلوں میں سے 10 ہزار ٹیوب ویلوں کو ہنگامی بنیادوں کے تحت شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا اس سے سرکاری خزانے پر بھی کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ بلوچستان میں بدقسمتی سے پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی ہے۔ زیر زمین پانی کے وسائل کے استعمال کے حوالے سے بھی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply