اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کی منظوری انتہائی خوش آئند ہے‘ فاٹا کے لوگوں کے دیرینہ مطالبہ پر ماضی کی حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فاٹا کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جا رہا ہے‘ ہم لوگوں کے دیرینہ رسم و …
وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کی منظوری انتہائی خوش آئند ہے‘ فاٹا کے لوگوں کے دیرینہ مطالبہ پر ماضی کی حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فاٹا کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جا رہا ہے‘ ہم لوگوں کے دیرینہ رسم و رواج پر بھی اثر انداز نہیں ہونا چاہتے تھے کیونکہ وہ اپنے رسم و رواج کو بہت ترجیح دیتے ہیں اور انہیں جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے زیادہ تر لوگ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں نے سب سے پہلے علاقے میں رائج کالے قانون (ایف سی آر)کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا اور دوسرا حق نمائندگی کے لیے کہا تاکہ وہ اپنے معاملات کو خود دیکھ سکیں، فاٹا پارلیمنٹیرینز سے بھی اس بات کو متعدد بار زیر بحث لایا گیا، سینٹ و قومی اسمبلی میں بھی بحث و مباحثہ ہوا، میں نے خود بھی اس موضوع پر پریس کانفرنس بھی کی اور یہ معاملہ میڈیا کے سامنے ڈرافٹ کی صورت میں بھی لایا گیا جبکہ ہم نے ایک ویب سائٹ بھی بنائی جس پر ہمیں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے لوگوں کی 4ہزار سے زائد مختلف تجاویز بھی آئیں جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ حکومت فاٹا اصلاحات کے لیے کتنی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔








