وفاقی وزیر سینٹر اعظم نذیر تارڑ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے وفد کی ملاقات

218
ایوان میں وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر مملکت کی عدم موجودگی پر اعتراض درست نہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین صادق مہمند، سابق وائس چیئرمین احمد فاروق خٹک، سید امجد شاہ اور طارق آفریدی ممبر پاکستان بار کونسل بھی شریک تھے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق بار کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد پشاور ہائی کورٹ کی اضافی آسامیوں کا مطالبہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی پانچ مزید آسامیوں کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ ضروری قانونی ضابطوں کے مطابق ججز کی آسامیاں بڑھا دی جائیں گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس فیصلہ سےخیبر پختونخوا کے عوام کے لئے انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔