وفاقی وزیر سیّد امین الحق سے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی ملاقات ڈجیٹلائزیشن، براڈبینڈ، پے منٹ گیٹ وے، آئی ٹی ایکسپورٹ اور ایـگورننس کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق سے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے پیر کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق نے ڈاکٹر عشرت حسین کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات میں ڈجیٹلائزیشن، براڈبینڈ، پے منٹ گیٹ وے، آئی ٹی ایکسپورٹ …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق سے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے پیر کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق نے ڈاکٹر عشرت حسین کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات میں ڈجیٹلائزیشن، براڈبینڈ، پے منٹ گیٹ وے، آئی ٹی ایکسپورٹ اور ایـگورننس کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق نے کہا وزارت آئی ٹی یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ملک میں براڈبینڈ سروس فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، دور دراز علاقوں میں فائبر آپٹکس بچھانے اور تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے بھی تیزی سے جاری ہیں۔ سیّد امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کے ذریعے ریکارڈ برآمدی ترسیلات کے بعد اگلا ہدف 5 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا پے منٹ گیٹ وے اور ای آفس پراجیکٹس جلد مکمل کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کووڈـ19 صورتحال پر این سی او سی کیلئے اہم اور بنیادی آئی ٹی اسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے، ہسپتالوں سے ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے بنایا گیا ہیومن ریسورس سسٹم کا مرکزی کردار ہے۔اس سے پہلے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ملک کی ترقی میں وزارت آئی ٹی کیاہم کردار سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے پر وزارت آئی ٹی مبارک باد کی مستحق ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہیومن ریسورس پر توجہ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی اور ممبر آئی ٹی سید جنید امام بھی موجود تھے۔