اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ تھرپارکر اور چولستان میں ٹڈیوں کی افزائش ہو رہی ہے، 15 متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 1031 ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کونیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے …
وفاقی وزیر سیّد فخر امام کی زیر صدارت نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا اجلاس تھرپارکر اور چولستان میں ٹڈیوں کی افزائش ہو رہی ہے، 15 متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے1031 ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،سید فخر امام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ تھرپارکر اور چولستان میں ٹڈیوں کی افزائش ہو رہی ہے، 15 متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 1031 ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کونیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس ایف اے او کی ٹڈی دل کی پیش گوئی کے ساتھ شروع کیا گیا۔ پیش گوئی کے مطابق ٹڈی دل کی موسم گرما کی افزائش پاکستان اور بھارت کی سرحد کے دونوں اطراف شروع ہو گئی ہے جہاں متعدد ٹڈی دل کے جھنڈ بنیادی طور پر راجستھان (بھارت) میں موجود ہیں۔ راجستھان اور شمالی گجرات (بھارت) کے ساتھ ہی پاکستان میں تھرپارکر، نارا اور چولستان صحرا کے ملحقہ علاقوں میں اس ماہ کے دوران ہیچنگ اور بینڈ کی تشکیل شروع یو گئی ہے۔ صومالیہ سے ٹڈی دل پاکستان اور بھارت کی طرف ہجرت کرے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی بلوچستان پر ہوا کا کم دبائو موجود ہے۔ نم ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہورہی ہیں۔ اتوار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون ہوائیں داخل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب اور کینیاء ٹڈی دل کے بارے میں معلومات کے تبادلے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ این ایل سی سی نے ریٹ انٹیگریشن نقشہ بھی تیار کئے ہیں جو روزانہ تمام صوبوں کے ساتھ بانٹا جاتا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ تحصیل سطح پر ٹڈی دل کی پیش گوئی کو شامل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر صوبائی نقشے تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا کے نمائندوں نے بتایا کہ 2 جولائی سے صوبے میں ٹڈیوں کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 171911 ایکڑ اراضی کا صوبے میں سروے کیا گیا ہے۔بلوچستان نے بتایا کہ صوبے نے ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے بہت محنت کی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 اضلاع میں ٹڈیاں پائی گئیں ، جس کے نتیجہ میں 222 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ پنجاب نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 260516 ایکڑ رقبہ پر سروے کیا گیا۔ چولستان میں پنجاب کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیمیں پاک پتن اور لودھراں میں بھی کام کر رہی ہیں۔ سندھ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 94807 ایکڑ رقبہ پر سروے کیا گیا۔تھر پارکر اور نارا میں سندھ کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ڈی پی پی نے صوبوں کے ساتھ سروے اور کنٹرول آپریشن کے لئے ایس او پی شیئر کئے۔ سروے کے طریقہ کار میں پیدل ٹرانسیکٹ ، گاڑیوں اور فضائی ٹرانسکیٹ شامل ہیں۔ سروے ڈیٹا اور مشاہدات کو ای لوکسٹ ڈیٹا لوگر یا سروے فارم میں ڈالا جائے۔








