وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات، محفوظ اور ذمہ دار ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل کے لیے پالیسی تعاون پر ےبادلہ خیال

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے میٹا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں محفوظ اور ذمہ دار ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل کے لیے پالیسی تعاون اور صارفین کے تحفظ سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ وفد میں دانیہ مختار (ہیڈ آف پبلک پالیسی، میٹا پاکستان)، شی انگ تے (لیڈ کاؤنسل، میٹا برائے …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے میٹا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں محفوظ اور ذمہ دار ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل کے لیے پالیسی تعاون اور صارفین کے تحفظ سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ وفد میں دانیہ مختار (ہیڈ آف پبلک پالیسی، میٹا پاکستان)، شی انگ تے (لیڈ کاؤنسل، میٹا برائے پاکستان و سائوتھ/سینٹرل ایشیا)، نور بانو (ریگولیٹری کمپلائنس)، میلوڈی گوہ (ریگولیٹری اسکیلیشنز)، سحر طارق (کانٹینٹ پالیسی ڈویلپمنٹ) اور ربیکا اوہ (واٹس ایپ پالیسی) شامل تھیں۔

ملاقات میں آن لائن سیفٹی فریم ورکس کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی، خصوصاً خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آن لائن فراڈ اور ہراسگی کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کے لیے رپورٹنگ میکانزم کو بہتر بنانے، سکیورٹی پروٹوکولز کو مزید مضبوط کرنے اور ڈیجیٹل لٹریسی میں اضافے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے محفوظ، جامع اور شہری مرکوز ڈیجیٹل پاکستان کے حکومتی وژن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں بالخصوص میٹا کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ محفوظ، بااعتماد اور جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ملاقات کا اختتام مستقبل میں اشتراک عمل اور تکنیکی تعاون کے فروغ کے عزم پر ہوا جس کا مقصد ایک محفوظ اور اختراعی ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل ہے۔

مزید خبریں