وفاقی وزیر شفقت محمود کا این بی ایف میں منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت و قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کیلئے اہلِ قلم نے بھرپور اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے اور کشمیر کے مسئلے کو تاریخی تناظر کے ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے زندہ رکھا ہے، آج مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند جس والہانہ جذبے اور اپنے حقِ …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت و قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کیلئے اہلِ قلم نے بھرپور اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے اور کشمیر کے مسئلے کو تاریخی تناظر کے ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے زندہ رکھا ہے، آج مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند جس والہانہ جذبے اور اپنے حقِ استصواب رائے کے لئے جو تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں وہ بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگی، خواتین، بچے، نوجوان، بزرگ اور کشمیر کے ہر طبقے کے لوگ آزادی اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے بہادری سے کوششیں کر رہے ہیں، حکومتِ پاکستان کشمیریوں کی اس جدوجہد میں ہر سطح پر ان کی ہم آواز ہے اور کشمیریوں کے لئے کوئی دقیقہ فردگزاشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام این بی ایف کے احمد فراز آڈیٹوریم میں منعقدہ خصوصی سیمینار سے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کیا۔

مزید خبریں