وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بجٹ 2018-19ءپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پارٹی اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کر سکتی، یہ ہمارا کھلا چیلنج ہے، اس لئے اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ہال میں ہنگامہ آرائی کر کے بجٹ کے ثمرات عوام تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بجٹ 2018-19ءپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پارٹی اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کر سکتی، یہ ہمارا کھلا چیلنج ہے، اس لئے اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ہال میں ہنگامہ آرائی کر کے بجٹ کے ثمرات عوام تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت گزشتہ پانچ سال بجٹ پیش کر رہی ہے جو پارلیمانی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متوازن بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا، ہاﺅس رینٹ 50 فیصد تک بڑھایا گیا، پنشنوں میں اضافہ کر کے پنشنروں کو ریلیف دیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کے بجٹ میں اضافہ کر کے ان کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے، ترقیاتی شعبہ پر بھرپور توجہ دی گئی۔