اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 20 مئی سے ایس او پی اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے 15 ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اچھے نتائج سامنے آئے تو یکم جون سے مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ مسافروں کو چھوڑنے اور لیجانے کے لئے سٹیشنوں پر نہ آئیں، ایس …
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا 20 مئی سے ایس او پی اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے 15 ٹرینیں چلانے کا اعلان
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 20 مئی سے ایس او پی اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے 15 ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اچھے نتائج سامنے آئے تو یکم جون سے مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ مسافروں کو چھوڑنے اور لیجانے کے لئے سٹیشنوں پر نہ آئیں، ایس او پی پر عملدرآمد نہ ہونے کی ذمہ داسری ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پر عائد ہو گی۔ وہ پیرکو وزارت ریلوے کے میڈیا سنٹر میں میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے فیڈریشن کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشن اور ٹرین کے اندر ایس او پی پر عمل کیا جائے گا۔ ٹرین پر سفر کے لئے کسی عمر کے مسافر پرکوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ایک گھنٹہ قبل سٹیشن پر پہنچیں اور اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کے ساتھ ساتھ ریلوے کے افسران اور مزدوروں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک بھی چھٹی نہیں کی۔ ٹرین اور ٹریک پر کام کرتے رہے ہیں۔ منگل کو ریلوے کے افسران ٹرین چلانے کی ریہرسل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ڈویژن کے ٹریک کا بھی معائنہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو پشاور کا دورہ کریں گے، کل بدھ کو گرین لائن ٹرین کو الوداع کروں گا۔ اسی طرح ملتان اور لاہور سمیت تمام بڑے سٹیشنوں کا دورہ کروں گا۔









