وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی ترک ہم منصب ڈاکٹر کمال میمی سوگلو سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی لچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے انقرہ میں ترک ہم منصب ڈاکٹر کمال میمی سوگلو سے ملاقات کی جس دوران صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور بارے بات چیت ہوئی۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔دونوں وزرا نے صحت کے شعبے …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے انقرہ میں ترک ہم منصب ڈاکٹر کمال میمی سوگلو سے ملاقات کی جس دوران صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور بارے بات چیت ہوئی۔

وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔دونوں وزرا نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے ۔