وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت پاکستان میں اعضاء کی پیوند کاری کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اعضاء کے عطیات کے رجحان کو فروغ دیاجائے تاکہ مستحق مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اعضاء کی پیوند کاری (ارگن ٹرانسپلانٹ) کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں کیا۔ وفاقی وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ تمام انتظامی اور …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اعضاء کے عطیات کے رجحان کو فروغ دیاجائے تاکہ مستحق مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اعضاء کی پیوند کاری (ارگن ٹرانسپلانٹ) کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں کیا۔

وفاقی وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ تمام انتظامی اور قانونی پیچیدگیوں کو دور کرکے اعضاء کے عطیات کے رجحان کو فروغ دیاجائے تاکہ مستحق مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔وفاقی وزیر صحت نے بون میرو ٹرانسپلانٹ سے متعلق موجودہ قوانین کو آسان اور قابلِ عمل بنانے کی بھی ہدایات دیں تاکہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کی منظوری میں درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ارگن ٹرانسپلانٹ کے نظام کو فعال اور شفاف بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے اعضاء کے عطیات کو فروغ دینا قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ہوٹا، ایڈیشنل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن اور وزارتِ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔