لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال اور وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب شیخ نے پیر کے روز شیخ زاید ہسپتال لاہور کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ہسپتال کی طبی سہولیات،مریضوں کی نگہداشت کے معیار اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر و چیئرمین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر اکبر حسین نے وفاقی وزیرِ صحت اور وفاقی سیکرٹری صحت کا استقبال کیا۔وفاقی وزیرِ …
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات و جاری ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال اور وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب شیخ نے پیر کے روز شیخ زاید ہسپتال لاہور کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ہسپتال کی طبی سہولیات،مریضوں کی نگہداشت کے معیار اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر و چیئرمین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر اکبر حسین نے وفاقی وزیرِ صحت اور وفاقی سیکرٹری صحت کا استقبال کیا۔وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات،ایمرجنسی،آئی سی یو اور وارڈز کا دورہ کرایا گیا،جہاں انہوں نے مریضوں، ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔
مزید برآں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے مختلف کیڈرز کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل پر ذاتی طور پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ عملے کے مسائل کے حل سے ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کی نگہداشت کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔دورے کے دوران سید مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جدید آلات،بہتر انفراسٹرکچر اور عملے کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری علاج میسر ہو سکے۔ڈاکٹر اکبر حسین نے وزیرِ صحت کو ہسپتال میں جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی،جن میں اسپیشلائزڈ یونٹس کی توسیع،ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ سسٹم کا نفاذ اور مریضوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔وفاقی وزیرِ صحت نے ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔








