وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات

83
APP49-21 ISLAMABAD: March 21 - Ambassador of Hungary to Pakistan, H.E. Istvan Szabo called on Federal Minister for National Health Services, Aamer Mehmood Kiani. APP

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ہنگری کے سفیر استوان سزابو نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے بتایا کہ وہ پاکستان کے پانچ سو طلباءکو سکالر شب فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ہنگرین سفیر سے کہا کہ سکالر شپ کی سکیم میں نرسنگ کی تعلیم کو بھی شامل کیا جائے۔ جس پر ہنگرین سفیر نے وفاقی وزیر صحت کو نرسنگ کی تعلےم کے حوالے سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نرسنگ کا شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نرسز کی کمی ہے اور ملک میں نرسز کی تعداد میں اضافہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، حکومت نرسز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی سے کام کر رہی ہے۔ ہنگرین سفیر نے وزارت صحت کے پیڈل فار ہیلتھ پروگرام کی تعریف کی۔ سفیر نے پاکستانی سرجیکل آلات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔