اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے منگل کو قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے وزیر صحت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال کی پہلی پولیو مہم کے دوران 99 فیصد کا ہدف حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی سختی کے باوجود ہدف کا …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے منگل کو قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے وزیر صحت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال کی پہلی پولیو مہم کے دوران 99 فیصد کا ہدف حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی سختی کے باوجود ہدف کا حصول بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو صحت کے حوالہ سے ماڈل سٹی بنایا جائے گا، حکومت درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی تھی۔








