وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی افغانستان کے قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری سے ملاقات

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے افغانستان کے قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے اسے صحت کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی اقبال محسود، رکن صوبائی …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے افغانستان کے قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے اسے صحت کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی اقبال محسود، رکن صوبائی اسمبلی فہیم پٹنی اور افغانستان کے قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے شرکت کی جس کا بنیادی ایجنڈا پولیو کے مکمل خاتمے اور قطرے پلانے سے انکار کرنے والے کیسز کی موثر روک تھام تھا۔

قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے وزیرصحت سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ۔شرکاء نے والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کی ترغیب دینے کے لیے جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا جبکہ سرحدی علاقوں میں پولیو وائرس کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات پر زور دیا۔وفاقی وزارت صحت مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

 

مزید خبریں