وفاقی وزیر عامر محمود کیانی سے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے نمائندہ سیسرگیوڈس کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی سے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے پاکستان میں نمائندہ سیسرگیوڈس نے پیر کو ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ خیر سگالی کے سفیر شہزاد رائے بھی تھے۔ سیسرگیوڈس نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا کہ یو این او ڈی سی پاکستان کے ترقیاتی خصوصاً …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی سے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے پاکستان میں نمائندہ سیسرگیوڈس نے پیر کو ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ خیر سگالی کے سفیر شہزاد رائے بھی تھے۔ سیسرگیوڈس نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا کہ یو این او ڈی سی پاکستان کے ترقیاتی خصوصاً جرائم اور منشیات پر قابو پانے کے چیلنجز کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں شراکت داروں ، سول سوسائٹی اور حکومت پاکستان کی مدد کےلئے بھی کام کیا جا رہا ہے اور یو این او ڈی سی کے کام میں تحقیق اور منشیات سے متعلقہ مسائل اور امور بارے علم وتحقیق میں اضافہ کےلئے بھی کام شامل ہیں۔

مزید خبریں