وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمدنوشاد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستا ن علی امین خان گنڈاپور سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمدنوشاد نے منگل کو یہاں میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ آئینی حقوق سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستا ن علی امین خان گنڈاپور سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمدنوشاد نے منگل کو یہاں میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ آئینی حقوق سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی، آئین و قانون اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو با اختیار کرنے کےلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں تجاویز جلد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا یہ منشور ہے کہ اختیارات کو زیادہ سے زیادہ نچلی سطح تک منتقل کیا جائے تاکہ حکومتی اُمور کوبہتر طریقے سے چلایا جاسکے اور عوام کے مسائل کو جلد حل کیا جاسکے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیااور اس سلسلے میں گلگت بلتستان کی شاہراﺅں کو سال کے تمام موسموں میں کھلا رکھنے اور گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے ملانے کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اُن کی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام تر اقدامات کررہی ہے ۔وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ گلگت سکر دو شاہراہ کووقت پر مکمل کیا جائے گااور اس ضمن میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ گلگت سکردو کے لیے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے لیے بھی ازسر نو جائزہ لینے کےلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں افسران کی کمی پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے یقین دلایاکہ گلگت بلتستان میں افسران کی کمی جلد دور کر دی جائے گی۔