وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے احکامات پر کاگ کے محلہ بن اور ملک آباد کو نئے ٹرانسفارمر مہیا

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

ہری پور۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے احکامات پر گائوں کاگ کے محلہ بن اور ملک آباد کو نئے ٹرانسفارمر مہیا کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر گائوں کاگ محلہ بن میں 100 کے وی کا ٹرانسفارمر مہیا کر دیا گیا جس پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے سٹاف سے ٹرانسفارمر کا افتتاح کرایا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں میاں خان، صوبیدار خالد، محمد رضوان، احمد نواز اور محمد اقبال سمیت دیگر مقامی افراد نے ٹرانسفارمر کو آپریشنل کرنے سے قبل دعائے خیر کی اور ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے احکامات پر عوامی قائد عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے احکامات پر بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے گائوں کاگ کے ہی محلہ ملک آباد کو بھی 50 کے وی کا ٹرانسفارمر مہیا کر دیا گیا۔