وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت عوام کے ووٹ کے حق کے ذریعے منتخب ہوئی ہے کیونکہ عوام روایتی جماعتوں کی کرپشن سے تنگ آ گئی تھی اور ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی تھی ۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت عوام کے ووٹ کے حق کے ذریعے منتخب ہوئی ہے کیونکہ عوام روایتی جماعتوں کی کرپشن سے تنگ آ گئی تھی اور ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی تھی ۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کمزور بہانے سے مریم نواز کے لئے این آر او لینے کے بارے نہیں سوچنا چاہیے کیونکہ سزایافتہ مجر م کو ہرگز ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دیکھ بھال کرنے کے لئے پہلے ہی سارا شریف خاندان وہاں موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے مفرور بیٹے جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے واپس پاکستان نہیں آئے اور اب ان کی بیٹی بھی ملک سے فرار ہونا چاہتی ہے جو پاکستانی عوام کے لئے مشکلات برداشت کرنے کے ان کے دعوو¿ں کا واضح تضاد ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر عدالت انہیں ریلیف دیتی ہے تو حکومت فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مزید خبریں