وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت سائلین اور ججوں کے مسائل کے حوالہ سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت سائلین اور ججوں کے مسائل کے حوالہ اعلیٰ سطح کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کی عدالتوں میں سائلین اور ججوں کے مسائل حل کرنے کیلئے واضح اقدامات پر …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت سائلین اور ججوں کے مسائل کے حوالہ اعلیٰ سطح کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کی عدالتوں میں سائلین اور ججوں کے مسائل حل کرنے کیلئے واضح اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سائلین او ججوں کو عدالت میں سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اس سلسلہ میں کمیٹی اور سب کمیٹی ٹائم لائنز پر کام کرے گی تاکہ کام وقت پر مکمل کیا جا سکے۔