وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کا میٹ دی پریس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ دیوانی مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے ترمیم لا رہے ہیں۔ سول مقدمہ دو اڑھائی سال میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔نادرا کے تعاون سے وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ترمیم کی تجویز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ دیوانی مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے ترمیم لا رہے ہیں۔ سول مقدمہ دو اڑھائی سال میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔نادرا کے تعاون سے وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ترمیم کی تجویز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لیگل ریفارمز ایک بہت بڑا چیلنج ہے اس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے مختلف قوانین میں ترمیم کی تجویز کی ہے، دیوانی مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے بھی ترمیم لا رہے ہیں۔دیوانی مقدمات قوانین میں سقم کے باعث دہائیوں تک چلتے ہیں۔ وراثتی جائیداد کی منتقلی کے لیے بھی قانون میں ترمیم کی تجویز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیٹر آف ایڈ منسٹریشن اور سیکسیشن سرٹیفکیٹ کے لیے کورٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے ۔ قوانین میں ترمیم سے یہ لیٹر نادرا سے جاری ہو جائیں گے ، ملکی قوانین میں ترامیم تجویز کی ہیں۔