اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے اعزازی مشیر عثمان شاہ نے بدھ کو رنگ سکول آف میوزک اینڈ آرٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے کے بانی وجیح نظامی سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں ادارے کا تفصیلی دورہ کرایا۔وجیح نظامی نے سکول کی پاکستان کے عظیم الشان ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی کاوشوں خصوصاً کلاسیکی موسیقی اور پرفارمنگ …
وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے اعزازی مشیر عثمان شاہ کا رنگ سکول آف میوزک اینڈ آرٹس کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے اعزازی مشیر عثمان شاہ نے بدھ کو رنگ سکول آف میوزک اینڈ آرٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے کے بانی وجیح نظامی سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں ادارے کا تفصیلی دورہ کرایا۔وجیح نظامی نے سکول کی پاکستان کے عظیم الشان ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی کاوشوں خصوصاً کلاسیکی موسیقی اور پرفارمنگ آرٹس کے فروغ میں کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے وزارت سے درخواست کی کہ ان فنون کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مزید اجاگر کرنے کے لیے تعاون فراہم کیا جائے۔عثمان شاہ نے یقین دلایا کہ وزارت ان مقاصد کے حصول میں بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ثقافتی ورثے، کلاسیکی موسیقی اور پرفارمنگ آرٹس کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، یہ اقدام ثقافتی تحفظ کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان کی فنکارانہ شناخت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔








