وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے مصر کےسفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحامد حسن کی ملاقات

120
Qaiser Ahmad Sheikh
Qaiser Ahmad Sheikh

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں تعینات مصر کےسفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحامد حسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بحری تجارت کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر ہوا اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بحری امور میں تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ سمندری تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ایہاب حسن نے مصر کے تجربات خاص طور پر سوئز کینال کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے ساتھ بحری ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کی پیشکش کی۔ وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے پاکستان کی بندرگاہوں کی ترقی اور بحری تجارت کے فروغ کے لیےحکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور مصر کے تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف آف مشن سامح احمد الغمرائوی اور سیکرٹری برائے بحری امور سید ظفر علی شاہ بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور بحری شعبے میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مستقل بنیادوں پر مشاورت جاری رکھی جائے گی۔