اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) اور سالانہ ترقیاتی پلان کے منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی پلان کے منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) اور سالانہ ترقیاتی پلان کے منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی شعبہ کی ترقی اور پیداوار میں اضافے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت زراعت کے مختلف شعبوں فشریز، لائیو سٹاک، بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے، پانی کے ذخائر بڑھانے سمیت چھوٹی فصلوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ زرعی ایمرجنسی پروگرام سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ کسانوں کے لئے بھی آسانیاں ہوں گی اور زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔








