وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا سے ملاقات

115
APP73-28 ISLAMABAD: January 28 - Federal Minister for Planning, Development & Reform and Statistics Division Makhdoom Khusro Bakhtyar in a meeting with Finance Minister, KPK, Taimur Saleem Jhagra who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے، حکومت برابری کی سطح پر علاقائی ترقی کا منصوبہ وضع کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019-20ء کا بجٹ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ حکمت عملی کا مظہر ہو گا، وفاقی حکومت برابری کی سطح پر علاقائی ترقی کا منصوبہ وضع کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پلان کے تحت خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع، جنوبی پنجاب، دیہی سندھ اور بلوچستان کو ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مربوط پلاننگ کے تحت خیبرپختونخوا میں متوسط شہروں کی ترقی کیلئے آبنوشی، سیوریج، ہائوسنگ و دیگر سیکٹرز میں منصوبے شروع کئے جائیں گے، خیبرپختونخوا میں شاہراہوں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ مختلف علاقوں کو موٹرویز سے ملایا کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے صوبے کی تعمیر و ترقی میں وفاقی حکومت کی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ مل کر صوبہ کی ترقی یقینی بنائیں گے۔