وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے منی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، صنعتیں بحال ہوں گی۔ انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شرمندہ ہیں، منی …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے منی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، صنعتیں بحال ہوں گی۔ انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شرمندہ ہیں، منی بجٹ میں حکومت نے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کےلئے راہیں ہموار کی ہیں، ٹیکسوں میں چھوٹ دے صنعتوں کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کی جانب پیشرفت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ملک میں معیشت کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا، بند کاروبار پھر سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، اس سے اچھا بجٹ سابقہ دور میں کسی حکومت نے نہیں دیا۔