وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) آئندہ حج 2017ءکے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے لئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہمراہ سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری حج وزارت مذہبی امور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پی آئی …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) آئندہ حج 2017ءکے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے لئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہمراہ سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری حج وزارت مذہبی امور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پی آئی اے اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن (ہوپ) کاایک ایک نمائندہ بھی وفد میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply