اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے اقلیت کا اجلاس جمعرات کو یہاں وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیت کے ارکان سمیت وزارت مذہبی امور اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی لانے کے حوالے سے ہر قسم کی نفرت …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی کمیشن برائے اقلیت کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے اقلیت کا اجلاس جمعرات کو یہاں وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیت کے ارکان سمیت وزارت مذہبی امور اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی لانے کے حوالے سے ہر قسم کی نفرت آمیز تقاریر اور مواد کی اشاعت کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قومی کمیشن برائے اقلیت اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور جو بھی مناسب کارروائی ہوئی وہ تجویز کرے گا۔








