وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مکہ میں پاکستان حج مشن کا دورہ، عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

مکہ المکرمہ۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ میں قائم پاکستان حج مشن کا دورہ کیا اورحج مشن میں قائم شکایات سیل، ٹرانسپورٹ و دیگر ونگز کے دورے کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا …

مکہ المکرمہ۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ میں قائم پاکستان حج مشن کا دورہ کیا اورحج مشن میں قائم شکایات سیل، ٹرانسپورٹ و دیگر ونگز کے دورے کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو نے وفاقی وزیر کو حج آپریشن پر بریفنگ دی ۔

سیکرٹری مذہبی امور نے آگاہ کیا کہ عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات اور قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، عازمین حج کی شکایات کے ازالے کے لیے ٹال فری کال سینٹر مسلسل کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے حج مشن میں قائم شکایات سیل، ٹرانسپورٹ و دیگر ونگز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے حج مشن کو ہدایت کی کہ پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی عازمین کی شکایات اور ان کے حل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا، عازمین حج کو گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال حج انتظامات میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میڈیکل مشن اور عازمین حج کی عمارتوں کا بھی دورہ کیا اور عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔

مزید خبریں