اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے عمرہ زائرین کیلئے حفاظتی انتظامات پر گفتگو کی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں کیے گئے اقدامات کا مقصد عبادت کرنیوالوں کی جان اور صحت کی حفاظت …
وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری کا سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے عمرہ زائرین کیلئے حفاظتی انتظامات پر گفتگو کی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں کیے گئے اقدامات کا مقصد عبادت کرنیوالوں کی جان اور صحت کی حفاظت ہے۔ ڈاکٹر صالح نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ جامع پالیسی کے تحت اقدامات سے کرونا وائرس کی صورت حال پر قابو پالیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رش کو کنٹرول کرنے کیلئے عارضی طور پر مطاف کے حصہ کو بند کیا گیا تھا جبکہ حرم کے باقی حصوں میں طواف، نماز اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرم نبوی میں بھی رش کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔









