وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت مجوزہ زیارت پالیسی کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت مجوزہ زیارت پالیسی کا جائزہ اجلاس بدھ کو ہوا جس میں وفاقی وزراءڈاکٹر شیریں مزاری، سیّد علی حیدر زیدی اور وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی کو سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے مجوزہ زیارت پالیسی پر بریفنگ دی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت مجوزہ زیارت پالیسی کا جائزہ اجلاس بدھ کو ہوا جس میں وفاقی وزراءڈاکٹر شیریں مزاری، سیّد علی حیدر زیدی اور وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی کو سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے مجوزہ زیارت پالیسی پر بریفنگ دی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مجوزہ زیارت پالیسی میں ایران، عراق جانے والے زائرین کی سہولیات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ پالیسی کی تیاری میں وزارتِ داخلہ و خارجہ، حکومت بلوچستان، سکیورٹی اداروں اور قافلہ سالاروں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ نئی زیارت پالیسی سے کوئٹہ تفتان بذریعہ روڈ سفر کرنے والے زائرین کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔