وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کا اتحاد امت کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کسی مدرسہ کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جا رہی، شکست خوردہ عناصر مدارس کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں تاکہ حکومت کے خلاف مسائل پیدا کئے جائیں، شیعہ، سنی، دیو بندی، اہلحدیث اور بریلوی تمام مکاتب فکر کو اس حد تک قریب آنا چاہئے تاکہ کوئی انہیں استعمال …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کسی مدرسہ کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جا رہی، شکست خوردہ عناصر مدارس کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں تاکہ حکومت کے خلاف مسائل پیدا کئے جائیں، شیعہ، سنی، دیو بندی، اہلحدیث اور بریلوی تمام مکاتب فکر کو اس حد تک قریب آنا چاہئے تاکہ کوئی انہیں استعمال نہ کر سکے، آپس کی صفوں میں اتحاد و یگانگت لانا ہو گی کیونکہ ہماری منزل ایک ہے۔ وہ منگل کو پی ٹی آئی، علماءو مشائخ ونگ کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکو منتظمین کی جانب سے اکٹھا کرنے کی کوشش باعث سعادت ہے، اتحاد امت وقت کی اشد ضرورت ہے، مسلمانوں کے ساتھ جو کھیل کھلا جا رہا ہے وہ ہم عراق، یمن اور دیگر مسلمان ملکوں میں دیکھ رہے ہیں، ایک مسلمان کے خلاف مسلمان کھڑا کیا جا رہا ہے، مسلمان کی عصمت دری کوئی کافر نہیں کر رہا بلکہ رسول اﷲ کے دین کے نام پر مسلمان ہی کر رہا ہے، ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے آپس کی صفوں میں اتحاد و یگانگت لانا ہو گی تاکہ سنی، شیعہ، دیو بندی، اہلحدیث اور بریلوی مسالک کے نام پر کوئی ہمارے خلاف سازش نہ کر سکے۔