اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ جس اعلیٰ عدلیہ نے احسن اقبال کے لیڈر کو بددیانت قرار دیا اسی نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا، بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف جھلک رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن قبال کی پریس کانفرنس کے ردعمل …
وفاقی وزیر مراد سعید کا احسن قبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ جس اعلیٰ عدلیہ نے احسن اقبال کے لیڈر کو بددیانت قرار دیا اسی نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا، بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف جھلک رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن قبال کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوف سے یادداشت متاثر ہوئی ہے یا احسن اقبال جان بوجھ کرحقائق سے نظریں چرا رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے سے قبل عمران خان تو کبھی سرکاری منصب پر فائز نہیں رہے، عمران خان نے سرکاری منصب پر نہ ہوتے ہوئے بھی حساب کتاب عدالت میں پیش کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے دکھایا کہ کمائی حلال کی ہو تو برسوں بعد بھی رسیدیں مل جایا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے لیڈر کو رسیدیں ملی نہیں، قطری خط اور بیٹی کا کیلبری فونٹ ان کے کسی کام نہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر بھائی کو ہارٹیکلچر کی ٹاسک فورس کا رکن بنایا۔







