وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے وزارت کے منسلک اداروں کے الوداعی دورے کیے،مریم اورنگزیب نے اے پی پی گلوبل ، اے پی پی ویب ٹی وی ،سوشل میڈیا ڈیسک ،انگلش میگزین اورویب سائیٹ کا افتتاح کیا

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات ونشریات کے منسلک اداروں کے دورے کئے، مریم اورنگزیب نے اے پی پی گلوبل ، اے پی پی ویب ٹی وی، سوشل میڈیا ڈیسک ،انگلش میگزین اورویب سائیٹ کا افتتاح کیا،وفاقی وزیر نے ریاستی میڈیا (اے پی پی ،پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان) کی کاوشوں سے دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو …

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات ونشریات کے منسلک اداروں کے دورے کئے، مریم اورنگزیب نے اے پی پی گلوبل ، اے پی پی ویب ٹی وی، سوشل میڈیا ڈیسک ،انگلش میگزین اورویب سائیٹ کا افتتاح کیا،وفاقی وزیر نے ریاستی میڈیا (اے پی پی ،پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان) کی کاوشوں سے دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے عمل کو بھی سراہا۔جمعرات کو حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اپنے الوداعی دورے پرایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) ہیڈکوارٹر پہنچی تو منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اختر منیر ،ڈائریکٹرز قمر اللہ چوہدری ،اکرم ملک نے خیر مقدم کیا۔ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے پی پی نے پہلی مرتبہ خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) کا انعقاد کیا جس میں چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت18 ممالک سے 22 مندوبین شریک ہوئے۔اس کانفرنس کے سفارش کے مطابق اے پی پی ہیڈ کوارٹر میں میں ایک سیکرٹریٹ قائم کیا گیا اور اے پی پی گلوبل کے نام سے ایک پورٹل بنایا گیا جس میں ممبر ممالک کی نیوز ایجنسنز کی خبروں کا تبادلہ ہوگا اس کے ساتھ ساتھ اے پی پی کا 42ممالک کے ساتھ معاہدے کے تحت خبروں کا تبادلوںہو رہا ہے۔انہو ں نے بتایا کہ اے پی پی نے انگلش میگزین ، ویب ٹی وی اور سوشل میڈیا ڈیسک بھی قائم کیا ہے۔وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) کے کامیاب انعقاد،انگلش میگزین اور ویب ٹی وی کے آغاز پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اے پی پی کے سینئر حکام ادارے کا حصہ بننے والے نوجوانوں کی اپنے تجربات کی روشنی میں بہتر انداز میں رہنمائی کریں۔