اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوارڈ کا اعزاز شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس لئے اس ایوارڈ کے لئے نامزدگی میں صرف میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو مین ایوارڈز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوارڈ کا اعزاز شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس لئے اس ایوارڈ کے لئے نامزدگی میں صرف میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو مین ایوارڈز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن فضل عباس میکن، چئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، مختلف وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ کمیٹی پبلک سروس، بہادری اور ملک کے لئے خدمات کی کیٹیگریز میں مختلف پاکستان سول ایوارڈز کے لئے وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے بھیجے گئے ناموں کی سفارشات کی جانچ پڑتال کرے گی۔








