وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اپنی چار سالہ سیاست سے سبق سیکھنا چاہئے۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اپنی چار سالہ سیاست سے سبق سیکھنا چاہئے۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چار مطالبات آئندہ عام انتخابات کیلئے اس کی تیاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مثبت تنقید پر اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ تنقید برائے تنقید کی جسے مسترد کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت کے تحت ملک نے تیزی سے ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کیلئے فضاءقائم کی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply