وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو

126

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین صنعتی تعاون، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی اور مقامی صنعتوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، سی پیک کی بدولت پاکستان میں صنعتی تعاون کے راہ میں حائل بجلی کی کمی اور اور کمزور انفرا سٹرکچر جیسی روکاوٹیں ختم ہو رہی ہیں، صنعتی تعاون کے اغاز کے ساتھ سی پیک اہم ترین مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے منگل کو سی پیک کے تحت جاری صنعتی تعاون و دیگرمنصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے چین کا اعلیٰ سطحی وفدجو پاکستان کے دورے پر ہےں ، بات چےت کرتے ہوئے کہی ۔وفد میں نیشنل ڈیویلپمنٹ ریفارمز کمیشن، نیشنل ریلوے ایڈمنشٹریشن، سرمایہ کار، ایگزم بنک اور چائنہ ڈیولپمنٹ بنک کے سنیئر اہلکار اور نمائندگان شامل ہےں ۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ پاک چین صنعتی تعاون، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی اور مقامی صنعتوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،صنعتی تعاون سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مہارت اور تجربہ ملے گا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت ساہیوال کول پاور منصوبے کی تیز ترین تکمیل تعاون کی درخشندہ مثال اور نیا ریکارڈ ہے، انفراسٹرکچر کے شعبے میں جاری منصوبوں میں گوادر کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے، ون بیلٹ ون روڈ وڑن سے ایشیا، یورپ اور افریقہ کے ملک قریب آئیں گے، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور نیو گوادر ایئر پورٹ سی پیک کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، گوادر ہسپتال، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور آب نوشی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، گوادر کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کے لئے گوادر ماسٹر پلان جلد مکمل کیا جائے ۔