وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس

107

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس مےں10 منصوبے منظور کئے گئے جن کی لاگت 91.6 بلین روپے ہیں،چار منصوبے 84 بلین کی لاگت کے ایکنک کو بجھوائے گئے ہیں، جمعرات کو سی ڈی ڈبلےو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت مےں منعقد ہوا ، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام بھی موجود تھے ۔اجلاس میں 30 کروڑ 30لاکھ کی لاگت سے انڈس واٹر کے کمشنر کے آفس کی صلاحیت بڑھانے کی منظوری دےدی گئی ، حکومت کے پی کے کا 10 ارب روپے لاگت کا پیہور ہائی لیول کینال کی ایکسٹینشن کا منصوبہ ایکنک کو بجھوا دیا گیا ۔ کراچی میں گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 24 ارب 60 کروڑ کا منصوبہ ایکنک کو بجھوا دیا گیا ۔ حکومت کے پی کے کا 1ارب 25 کروڑ روپے کا پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ بھی منظور کیا گیا،اجلاس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سیکٹر ایچ ٹین کی اپ گریڈیشن کے لئے 2 ارب 56 کروڑروپے کا منصوبہ منظور کےا گیا جبکہ حویلیاں میں ہزارہ یونیورسٹی کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے 82 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور کےا گیا۔