اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ، شماریات مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکانولجی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے ، حکومت ملک میں مواصلات اور سکیورٹی فورسز کے شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب پولیس کے لیے ایک مربوط کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلات کا مرکز بنانے کے لیے 17ارب 52کروڑ4 لاکھ 8 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا، جسے اجلاس نے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوادیا گیاہے۔