پولیو کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاءکی پولیو پروگرام کے پی سی ون کے معاملہ پر ایکنک کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی)پولیو کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاءنے کہاہے کہ انہوں نے پولیو پروگرام کے پی سی ون میں رقم مختص کئے جانے کے معاملہ کا ایکنک اجلاس کو بریف کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پولیو کے بارے مےں وزیراعظم کے پہلے فوکل پرسن ہیں جنہوں نے ذاتی طور پر وفاقی …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی)پولیو کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاءنے کہاہے کہ انہوں نے پولیو پروگرام کے پی سی ون میں رقم مختص کئے جانے کے معاملہ کا ایکنک اجلاس کو بریف کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پولیو کے بارے مےں وزیراعظم کے پہلے فوکل پرسن ہیں جنہوں نے ذاتی طور پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور ایکنک ٹیم کے سامنے پولیو پروگرام پی سی ون فنڈنگ کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں دلچسپی اور اس حوالے سے ان کا وژن متاثر کن ہے۔