وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان 2013ءکے الیکشن کا صدمہ فراموش نہیں کر سکے‘ تحریک انصاف والے 014ءسے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے‘ امن کی صورتحال بہتر ہوئی اور لوڈشیڈنگ …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان 2013ءکے الیکشن کا صدمہ فراموش نہیں کر سکے‘ تحریک انصاف والے 014ءسے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے‘ امن کی صورتحال بہتر ہوئی اور لوڈشیڈنگ بھی بہت جلد ختم ہونے جا رہی ہے‘ ملک میں نئے منصوبے بن رہے ہیں‘ مخالفین ترقیاتی منصوبے روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی متحد ہے‘ کابینہ اجلاس میں تمام اراکین نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سیاسی ایجنڈے پر لکھی گئی‘ پی ٹی آئی کے ہم خیال جماعتوں نے ملک میں سیاسی بحران کی کوشش کی ہے‘ تحریک انصاف کے ہم خیال لوگ حکومت کو ناکام کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ایک سچے پاکستانی ہیں‘نواز شریف کے تینوں ادوار میں کوئی بھی بے ضابطگی کا کیس نہیں بنایا جا سکا‘ وزیراعظم کے ہاتھ صاف ہیں اور ان کے خاندان نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر ہم بددیانت ہوتے تو ملک کے خزانے نہ بھرتے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سی پیک کے ذریعے نہیں آتی۔ انہون نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی جنگ لڑ رہا ہے‘ ن لیگ کے ساتھ عوام کی تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ حکومت کو ناکام کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان‘ فاٹا اور چاروں صوبوں کے عوام میں نواز شریف مقبول لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف سازش ہمارے معاشی منصوبے کے خلاف ہے۔

Leave a Reply