اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ کچھ سال پہلے پاکستان کو دنیا خطرناک ملک قرار دے رہی تھی،آج پاکستان کا مثبت امیج ابھر رہا ہے ،کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے تبدیلی کے ساتھ مطابقت رکھنا ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک سڑک کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک پورا فریم ورک ہے۔ان خےالات کااظہار انہو …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا پائیڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ کچھ سال پہلے پاکستان کو دنیا خطرناک ملک قرار دے رہی تھی،آج پاکستان کا مثبت امیج ابھر رہا ہے ،کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے تبدیلی کے ساتھ مطابقت رکھنا ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک سڑک کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک پورا فریم ورک ہے۔ان خےالات کااظہار انہو ں نے جمعرات کو پائیڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ سی پیک تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔انہوںنے کہاکہ2018 ءتک11 ہزارمیگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی،2013 ءمیں 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جو بہت کم ہو گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت وژن2025 ءکے تحت تمام طبقوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت نہ صرف منصوبے لگا رہے ہیں بلکہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں، حکومت پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کےلئے وہاں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔








