اسلام آباد ۔16جنوری(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے سے معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے‘ حکومت کے پیکج سے ٹیکسٹائل کی صنعت بھی بحال ہوگی‘ سی پیک کے حوالے سے خدشات ایسے حلقے پھیلا رہے ہیں جو سی پیک کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے‘ سوشل میڈیا پر ایجنڈا کے تحت بے …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ایوان بالامیں اظہار خیال
اسلام آباد ۔16جنوری(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے سے معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے‘ حکومت کے پیکج سے ٹیکسٹائل کی صنعت بھی بحال ہوگی‘ سی پیک کے حوالے سے خدشات ایسے حلقے پھیلا رہے ہیں جو سی پیک کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے‘ سوشل میڈیا پر ایجنڈا کے تحت بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں‘ سی پیک سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ملک میں بیرروزگاری کی شرح سے پیدا ہونے والی صورتحال کو زیر بحث لانے کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں بیروزگاری کے خاتمے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کسی ایک حکومت کا مسئلہ نہیں ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں ہماری معیشت اڑھائی تین فیصد پر رکی رہی۔ توانائی کے بغیر معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔ ہمارا ایس ایم ای سیکٹر بہت متاثر رہا ہے جس کی وجہ سے ملازمتیں پیدا نہیں ہو سکیں۔ تعلیمی نظام نے ایسی فوج تیار کی جن کی ڈگریاں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق نہیں ہیں۔ ایسے مضامین کے ماسٹرز ہیں جن کی پانچ ہزار ایسے نوجوان جن کے پاس جنرل ڈگریاں ہیں ان کو ایسے سرٹیفکیٹس کورس کرائیں گے جن سے وہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تعلیم حاصل کرسکیں۔









