اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرپشن کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے کارکردگی میں 9 درجہ بہتری حاصل کی ہے، جنوبی ایشیاءمیں پاکستان واحد ملک ہے جس نے کرپشن کے خلاف اقدامات میں بہتری کی ہے، موجودہ حکومت منظم و موثر اقدامات کے باعث گذشتہ تین …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرپشن کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے کارکردگی میں 9 درجہ بہتری حاصل کی ہے، جنوبی ایشیاءمیں پاکستان واحد ملک ہے جس نے کرپشن کے خلاف اقدامات میں بہتری کی ہے، موجودہ حکومت منظم و موثر اقدامات کے باعث گذشتہ تین برسوں میں متواتر بہتری سے پاکستان کرپٹ ترین ممالک کی فہرست سے نکل کر ایمرجنگ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے، آئندہ سال تک معاشی ترقی کی رفتار کو 6 فیصد تک لانے میں کامیاب ہو جائیں گے، ملک میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور ترقی پر ایک کھرب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، سال 2018ءتک بجلی کے قومی نظام میں مزید 11 ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی، حکومت نے ایسے منصوبے جو سفید ہاتھی بن گئے تھے انہیں سفید گھوڑا بنا کر ملکی ترقی اور بہتری کیلئے بروئے لایا ہے، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ رواں سال اگست میں مکمل ہو جائے گا، کھچی کینال کا منصوبہ اس سال مکمل کر لیں گے، نیلم جہلم پراجیکٹ بھی رواں سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








